مستونگ شہر میں نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔



تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…