حکومتی موقف: شاہد رند نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے، حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی، اور صحافت کے نام پر کردار کشی قبول نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ شکایات این سی سی آئی اے کو بھیج دی گئی ہیں اور معاملے کی قانونی طریقے سے پیروی کی جا رہی ہے ۔