یہ فیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے دسویں اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ انشورنس کمپنی کے قیام سے سرکاری اداروں اور مقامی شہریوں کو معیاری انشورنس سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے کر صوبے کی معاشی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ حکومت ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جن سے عوام کو بہتر سہولیات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔