کوئٹہ، 4 اگست – وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے آج کوئٹہ میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں صوبائی امور، عوامی فلاح و بہبود اور قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور اسمبلی کے اجلاس کی کارکردگی کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث آئے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران پیش آنے والے قانونی اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور اسمبلی کی مشترکہ کوششوں سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اسمبلی کے تمام اراکین کو اپنے حلقوں کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…