کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) – صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت محکمہ داخلہ کے حکام نے شرکت کی، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے تمام ڈی آئی جیز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کے ساتھ سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کو پرامن طریقے سے منعقد کرانا حکومت کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…