خیزی چوک میں ارگون میڈیکل فارمیسی کا افتتاح ایک پر وقار تقریب میں سابق صوبائی مشیر اور ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی نے کیا۔ ملک نعیم خان بازئی بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سابق رکن اور ایکسائز و ٹیکس کے سابق صوبائی مشیر ہیں۔
تقریب میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں خلجی قوم کے سربراہ نور خان خلجی، حاجی ایوب مریانی صدر چیمبر آف کامرس، حاجی فضیل خلجی، ملک زادہ اجمل خان بازئی، پروفیسر توخہی، ہارون خلجی، منظور بازئی اور علاقے کے معتبرین شامل تھے۔
اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی کہ یہ ادارہ عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ملک نعیم خان بازئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس فارمیسی کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…