مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔
تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق کوئی مستند سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے تفصیلی بیان کا انتظار ہے




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…