اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کر لیے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے ۔ تینوں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ پولیس نفری 20 ستمبر 2026 تک اسلام آباد میں تعینات کر دی جائے ۔
یہ اہلکار وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں "سیکیورٹی اور متعلقہ فرائض" کے لیے طلب کیے گئے ہیں ۔ تاہم نوٹیفکیشن میں کسی مخصوص خطرے، واقعے یا کارروائی کا ذکر نہیں کیا گیا جس کی بنیاد پر اتنی بڑی تعداد میں نفری طلب کی گئی ہو ۔
ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی ممکنہ ہائی پروفائل تقریبات، سیاسی اجتماعات اور حالیہ ہفتوں میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی جا رہی ہے ۔ یہ کئی سالوں میں بین الصوبائی پولیس تعیناتی کی سب سے بڑی مثالوں میں سے ایک ہے ۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے ۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…