سیکریٹری تعلیم نے کلسٹر بجٹ کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق شکایات پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شکایات درست ثابت ہوئیں تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بعض ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز نے کلسٹر بجٹ اس انداز میں نکلوایا جیسے یہ ان کی اپنی تنخواہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری فنڈز کے استعمال میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری تعلیم لعل جان جعفر نے خبردار کیا کہ اگر کلسٹر بجٹ کے استعمال سے متعلق شکایات تحقیقات کے دوران درست ثابت ہوئیں تو متعلقہ افراد اسے اپنی ’’آخری پنشن‘‘ سمجھیں، کیونکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…