اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):
آئی ائی یو آئی اسلام آباد سکول بھارہ کہو کیمپس اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے درمیان صحافی برادری اور ان کے اہلِ خانہ کے بچوں کو معیاری اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے بچوں کو آئی ائی یو آئی اسلام آباد سکول بھارہ کہو کیمپس میں معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول اور خصوصی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت یونین کے ممبران کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں خصوصی رعایت اور دیگر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ صحافی برادری کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
اس موقع پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض تنولی، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمہ ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف اللہ، سیکرٹری فنانس شیر دل خان، کوآرڈینیٹر محمد سلیم، نائب صدر فائزہ یونس، آفس سیکرٹری و کیمرہ مین فاروق خان سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران موجود تھے۔
آئی ائی یو آئی اسلام آباد سکول بھارہ کہو کیمپس کی جانب سے ڈائریکٹر عقیل عارف، کیمپس ہیڈ فیضان یاسین، پرنسپل سعدیہ اکمل اور ٹرانسپورٹ انچارج وسیم عباسی سمیت دیگر ذمہ داران اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی بھی یونین کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی یو آئی اسلام آباد سکول بھارہ کہو کیمپس کے ساتھ مفاہمتی تعاون صحافی برادری کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
چیئرمین اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس شاہنواز خان نے آئی ائی یو آئی اسلام آباد سکول بھارہ کہو کیمپس کی انتظامیہ، بالخصوص ڈائریکٹر عقیل عارف، کیمپس ہیڈ فیضان یاسین، پرنسپل سعدیہ اکمل اور ٹرانسپورٹ انچارج وسیم عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیمی میدان میں ایسے اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ چیئرمین شاہنواز خان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کے حوالے سے ایسے مفید اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…