کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) – بلوچستان حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے ایک اہم انتظامی اصلاحات کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرکے نیا محکمہ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے قائم کردہ محکمے کا نام "سوشل ویلفیئر اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ بلوچستان" رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام صوبے میں سماجی فلاح و بہبود اور آبادی سے متعلق امور کو مزید مؤثر اور مربوط طریقے سے انجام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس انضمام کا مقصد دونوں محکموں کے وسائل اور صلاحیتوں کو یکجا کرکے عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے سرکاری اخراجات میں کمی اور انتظامی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک میٹنگ میں محکمانہ اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ اس میٹنگ میں مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور محکموں کی تنظیم نو پر زور دیا گیا تھا ۔
یہ اقدام صوبے میں انتظامی اصلاحات کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت خزانہ ڈائریکٹوریٹ کو ختم کرنے اور اضافی عملے کو S&GAD میں منتقل کرنے کے بعد مختلف محکموں کی تنظیم نو کی جا رہی ہے ۔
اس انضمام سے سماجی فلاح و بہبود اور آبادی سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں کو ایک چھت کے نیچے لایا جائے گا، جس سے عوام کو بہتر ہم آہنگی اور موثر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…