اوستہ محمد (نامہ نگار) – سماجی تنظیم تعمیر رورل سپورٹ پروگرام (TRSP) اور محکمہ جنگلات اوستہ محمد کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار محمد ہارون خان جمالی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوستہ محمد میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، درجہ حرارت میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور سرسبز بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

انہوں نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کو قومی و سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں۔

تقریب میں چیئرمین TRSP عبدالرشید سولنگی، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اوستہ محمد، محترمہ افشاں فدا، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد جمن پہنور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن صدر علی شاہ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول طارق علی لاشاری، سینئر استاد شیر محمد سومرو، نائب خیر بخش لاشاری، فاریسٹ آفیسر عبدالستار لاشاری، مانیٹرنگ آفیسر سلطان پندرانی، ریاض رونگھا، عبدالکریم مستوئی، عبداللہ پندرانی، عرفان حفیظ بھنگر، استاد عبدالحق لہڑی، استاد جاوید سومرو سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ TRSP کی جانب سے ایاز قمبرانی، جان محمد اور محمد اسامہ بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر سردار محمد ہارون خان جمالی نے TRSP اور محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری اور ماحول کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرسبز و شاداب ماحول ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ماحول دوست اقدامات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔