کوئٹہ میں 14 اگست 2026 کو 79 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا، جس پر سیکیورٹی حکام اور شہریوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور قائم مقام اسپیکر نے قومی پرچم کو سربلند کیا اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے متحدہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔
قائم مقام اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں معاشرے میں بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اتحاد، یقین اور تنظیم کے قومی نصب العین پر عمل کرنے کا پیغام دیتا ہے۔
اس موقع پر تقریب میں سیکیورٹی حکام، پولیس اہلکاروں، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…