مستونگ – صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کے سیکورٹی اسکواڈ پر مستونگ میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ واپس آرہا تھا۔ مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سیکورٹی اسکواڈ کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…