اسلام آباد (نامہ نگار): پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز ، جس میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں علاقائی تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی روابط اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تاجکستان اور ایران سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ کرغزستان اور قازقستان کی نمائندگی نائب وزرائے خارجہ کریں گے۔ ترکیہ کی جانب سے بھی نائب وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…