اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی سست ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آگاہی کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور بارش کے دوران گاڑی و موٹرسائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں۔ آگے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
پولیس نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہمیشہ اپنی لین میں رہیں۔ دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی بائیں لین میں چلیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…