پاکستان بھر میں آج یومِ آزادی قومی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈز اور خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سرکاری و نجی عمارتوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ شہریوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کو بھی پرچموں سے آراستہ کیا ہے۔

بلوچستان میں یومِ آزادی کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی میں بلوچستان کا کلیدی کردار ہے اور قوم متحد و یکجان ہوکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گی .