بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے زیر اہتمام یوم شہداء صحافت بلوچستان کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سیمینار سے بی یو جے کے صدر منظور احمد رند، پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر نورالہی بگٹی، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، سماجی کارکن فوزیہ شاہین، سینئر صحافی و تجزیہ نگار امتیاز گل، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کے چیئرپرسن محمد کاشف پانیزئی، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر فہد مینگل اور شہید صحافی واحد رئیسانی کے بھائی صحافی شعیب رئیسانی نے خطاب کیا۔
مقررین نے شہداء کو ان کی قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معاشرے میں امن، جمہوریت، آزادی اظہار اور عوامی حقوق کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ نے جس صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…