نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق، لاپتہ ہونے والوں میں 291 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ ان میں 100 سے زائد بھارتی، 17 ملائیشین، 12 برطانوی شہریوں کے علاوہ جنوبی افریقہ، امریکہ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے شہری بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، زیادہ تر سیاح تبت میں واقع مقدس مقام کے مانسروور** کی یاترا کر رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر جاری کردہ یہ اعداد و شمار ہیں جبکہ امدادی اور تلاشی کارروائیوں کے دوران ان میں تبدیلی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں جبکہ مزید امداد روانہ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مون سون کی بارشوں اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے نیپال اور تبت کے درمیانی علاقوں میں شدید سیلاب آ چکے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کو بھی اس تباہی کی ایک بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔