کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) – پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی میں نئی شمولیتوں، اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اہم موقف اپنایا۔

پریس کانفرنس کے دوران خدائے دوست کاکڑ نے موجودہ مشکل سیاسی حالات میں پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور محنت کش طبقے کے حقوق کے لیے پرعزم ہے اور نئے ساتھیوں کا اضافہ پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔

خدائے دوست کاکڑ نے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے بڑھتے سکیورٹی و دفاعی تعاون کو عالم اسلام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں