بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 نومبر کو ایران نے بحرین میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ اور بحرین کی دفاعی فورسز کے مطابق ایرانی ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا گیا اور امریکی تنصیبات یا اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران کے جنوبی جزیرے قشم پر پاسدارانِ انقلاب کے میزائل لانچنگ مرکز کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں رہائشی، تجارتی اور بنیادی شہری تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔