بریکنگخالق آباد منگچر میں کل سے بازار کھلنے کا فیصلہ، اے ڈی سی شاہنواز بلوچ سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات
قلات (خالق آباد منگچر) (نمائندہ خصوصی) – خالق آباد منگچر کے انجمن تاجران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) قلات شاہنواز بلوچ سے ملاقات کی، جس میں خالق آباد منگچر بازار کی حالیہ بندش اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل سے بازار صبح سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔
