نوشکی: عوامی مسائل کے بروقت حل اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کی سربراہی میں صدر تھانہ نوشکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
کھلی کچہری میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے امن و امان، پولیسنگ اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کیں ۔
ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری اقدامات کیے، جس سے کئی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا گیا ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر قادر رند، ڈی ایس پی احمدوال، ایس ایچ او سٹی نشیب پرکانی، ایس ایچ او صدر، ایس ایچ او احمدوال سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…