کچلاک: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی ، صوبائی نائب صدر جمالدین ریشتیاء ، صوبائی یوتھ سیکرٹری ملک اجمل خان بازئی اور منظور احمد بازئی نے آج کچلاک کلی دومڑان میں مرحوم باز محمد دومڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ادا کی ۔

اے این پی رہنماؤں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم باز محمد دومڑ ایک معزز اور نیک شخصیت تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر مقامی افراد اور پارٹی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔