تہران: ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 5 ماہ کی جنگ کے دوران 350 سرکاری ملازمین جاں بحق ہو چکے ہیں اور ان تمام ملازمین کو فرائض کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنایا گیا ۔
ترجمان کے مطابق، ان سرکاری ملازمین میں ڈاکٹرز، نرسز، وائر مین سمیت دیگر عملہ شامل ہے جنہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار دی۔
اس سے قبل ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 226 خواتین اور 204 بچے بھی مارے گئے ہیں، جبکہ 17 طبی کارکنان اور 206 اساتذہ و طلباء بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی ۔ اپریل 2026 میں پاکستان کی ثالثی میں عبوری جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری رہیں اور مذاکرات تعطل کا شکار رہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق، 5 ماہ کے دوران ایران میں 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 40 فیصد شہری ہیں، جبکہ 34 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ ایرانی حکام کے مطابق 125,000 سے زائد شہری تنصیبات تباہ یا نقصان پہنچا ہیں ۔




تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…