اسلام آباد: ترک فضائیہ کے سربراہ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فضائی دفاع، جدید عسکری ٹیکنالوجی کے تبادلے، دفاعی پیداوار اور مشترکہ فوجی مشقوں کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔