تہران: امریکی فوج نے ایران پر مسلسل دسویں روز بھی شدید حملے جاری رکھے، جس کے نتیجے میں ملک کے جنوبی اور وسطی شہروں میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، ہفتہ کی شب اور منگل کی صبح سویرے شہر بندر عباس، سیریک، بندر لنگہ، جزیرہ قشم اور شیراز میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہروں چا بہار اور کنارک پر بھی امریکی فضائی حملے کیے گئے ۔
مرکزی شہر اصفہان میں بھی دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں، تاہم صوبائی حکام نے کسی حملے کی تصدیق نہیں کی ۔ بوشہر میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دشمن کے طیاروں کو روکنے کے لیے کارروائی کی گئی ۔
