کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے مستونگ کے سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات آٹھ بجے سے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، یہ کرفیو تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا اور اس دوران کوئی بھی شخص اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا ۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی ۔ یہ حکم سیکیورٹی فورسز کو دیا گیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کرفیو کی پاسداری کو یقینی بنا سکیں ۔
ذرائع کے مطابق، کرفیو کے نفاذ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔
کھڈکوچہ مستونگ کا ایک اہم سب تحصیل ہے جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اس علاقے میں کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے ۔


